شارجہ: سابق ٹی 20 کپتان اور شائقین کرکٹ کے پسندیدہ شخصیت بوم بوم شاہد آفریدی قومی ٹیم سے تو ریٹائر ہوچکے ہیں مگر وہ ابھی تک اپنی فٹنس کی بدولت کرکٹ کی دنیا سے باہر نہیں نکلے اور انہوں نے افغان پریمیئرلیگ میں ننگرہار لیپرڈز کے خلاف میچ میں فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں لینے کے ساتھ 3 شاندار کیچز بھی تھامے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری افغانستان پریمیئر لیگ میں پکتیا پینتھرز نے ننگرہار لیپرڈز کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی نے فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں لینے کے ساتھ 3 شاندار کیچز بھی تھامے، جس کی وجہ سے حریف ننگر ہار لیپرڈز کی ٹیم 126 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Nangarhar Leopards vs Paktia Panthers
— Afghanistan Premier League T20 (@APLT20official) October 14, 2018
NL - 98/6 (15 Overs) | Rahmat Shah - 27*(29), Naveen-ul-Haq - 1*(1)#APLT20 pic.twitter.com/ocaxiUegzq
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں بلخ لیجنڈز نے کابل زوانن کو 21 رنز سے مات دے دی، فاتح سائیڈ نے کرس گیل کے 80 رنز کی بدولت 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے، درویش رسولی نے 50 اور موناویرا نے 46 رنز بنائے، فرید احمد نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں کابل کی ٹیم 7 وکٹ پر 223 رنز بناپائی، حضرت اللہ زازئی نے 62 رنز بنائے۔