بھارت کو امن کیلئے پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے، سابق را چیف

09:30 AM, 15 Oct, 2018

نئی دہلی: سابق را چیف امرجیت سنگھ دلت کا کہنا ہے کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کو بات کرنا چاہیے۔امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چیمپینزی جو انسانوں کے بہت قریب ہیں وہ بھی بات کر لیتے ہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو امن کے لیے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے  اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔

مزیدخبریں