کراچی میں خواتین پر چاقو حملوں میں ملوث ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار,ذرائع

06:11 PM, 15 Oct, 2017

گوجرنوالہ:  کراچی میں خواتین کے لیے خوف کی علامت بننے والا مبینہ ملزم چاقو مار بلاآخر گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے مبینہ ملزم وسیم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کے دوست کی نشاندہی پر پنجاب اور کراچی پولیس نے گوجرانوالہ میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران وسیم نامی مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا 

ذرائع کے مطابق وسیم کوپولیس حکام نےکراچی میں خواتین پرحملوں میں ملوث قراردیاتھا،ملزم کا ساتھی پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہے۔
واضح رہے کہ خواتین پرچھرے سے حملہ کرنے والے ملزم وسیم کے گرفتارساتھی شہزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہزادنے انکشاف کیا تھا کہ خواتین کو چاقو وار میں زخمی کرنے میں وسیم ہی ملوث ہے جو ساہیوال میں بھی خواتین پر حملوں میں ملوث اور خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔یاد رہے کہ کراچی میں گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد خواتین کو حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے

ملزم شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ خواتین پر چاقو حملہ وسیم کرتا تھاجبکہ خواتین کی ریکی کرنے کا کام وہ خود کرتا تھا، وسیم کو گرفتاری سے بچانے کے لیےاس کی معاونت کرتا تھا۔دوران تفتیش ملزم شہزاد نے بتایا کہ ملزم وسیم کا بچپن کا دوست ہے۔

مزیدخبریں