انصاف میں جلد بازی انصاف کو دفن کرنے کے مترادف ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

04:15 PM, 15 Oct, 2017

لاہور:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کہنا ہے کہ عدالت میں کیس کی پیروی کے لیے مناسب وقت نہ دینا بہترین انصاف نہیں جبکہ انصاف میں جلدی کرنا انصاف کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں دوسری پنجاب خواتین ججز کانفرنس کے اختتامی سیشن کے دوران "انصاف تک رسائی میں بہتری" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ انصاف میں جلد بازی کرنا ہی انصاف دفن کرنے کے مترادف ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے تحت ہرشہری کےلیے قانون یکساں ہے۔ جج فیصلہ کرتے وقت قانون کو مدنظر رکھنے کے پابند ہیں۔

لاہورمیں ویمن ججز کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں جلدبازی انصاف کودفن کر نے کے مترادف ہے۔ کسی جج کوغلط طریقے چلاکرفیصلہ دینے کااختیارنہیں ، عدالتی فیصلوں کا معیار نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ ہمارا ہر قدم قانون کی حکمرانی کےلیے ہونا چاہیے۔بطور جج ہم ہر شہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ایساسسٹم بنانا ہوگا جہاں خاتون آسانی سے مسئلہ بتاسکے ، بطورجج ہمیں سائل کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے ، جج عدالتوں کے ماحول میں بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں۔

مزیدخبریں