راولپنڈی:امریکی باکسر محمد علی کی اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں،سابق عظیم باکسرمحمدعلی کی اہلیہ خلیلہ علی کلے نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔پاکستان میرادوسراگھرہے،پاکستان کے لیے منفی بات نہیں سن سکتی۔محمد علی بھی پاکستان سے بہت پیار کرتے تھے،پاکستان بارے میں جو کچھ کہا جا رہا تھا، حقائق کے برعکس ہے۔یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔
یہاں آکر بہت اچھا لگا اچھی یادیں لے کر واپس جارہی ہوں۔راولپنڈی میں فلاحی مرکز کے دورہ کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیلہ علی کلے کا کہنا تھا کہ محمد علی پاکستان سے محبت کرتے تھے،وہ جانتے تھے کہ پاکستان کے عوام بھی ان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوں کی تعریف کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔
پاکستان میں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا۔اہلیہ محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یتیم بچیوں کی فلاح کے لیے کام کرناچاہتی ہوں۔©©پاکستانیوں نے بہت زیادہ محبت دی۔ خلیلہ کلے کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کامقصد لڑکیوں کیلئے چندہ جمع کرنا ہے۔
پاکستان سے پیار ہے اسی لئے آئی ہوںان کا مزید کہنا تھا کہ واپس جا کر پاکستان کے بارے میں دنیا کو بتاﺅں گی۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق بطورمسلم ملک بہت پراپیگنڈا کیا گیا، مجھے نہ جانے کا بھی کہا گیا، مگر یہاں آئی ہوں تو بہت مزہ آیا، اچھی یادیں لے کر جارہی ہوں۔ پاکستان پیار کرنے والوں کا ملک ہے، محمد علی بھی پاکستان سے بہت پیار کرتے تھے۔