نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف پاکستانی سرحد پر پہنچ گئے،جنگ کی تیاری،بھارتی آرمی چیف بیپن راوت نے چین اور پاکستان سے ملنے والے16مقامات کادورہ کیا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے چین اور پاکستان سے ملنے والی بھارتی سرحدی علاقوں کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے .
بھارت اپنی سرحدوں پر جدید ریڈار لگائے گا اور باڑ کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا ۔کہا جارہاہے کہ بھارتی آرمی چیف ان دنوں اپنے ملک سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس نظام مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔
بھارت کا جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،چین کے سرحدی مسائل اور پاکستانی سرحد پر مسلسل فائرنگ کے واقعات سے پتا چلتا ہے کہ بھارت یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کر رہا ہے۔