آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملتے ہی ملالہ نے مغربی ملبوسات اپنا لئے

01:10 PM, 15 Oct, 2017

لندن:نوبل انعام یافتہ دنیا کی کمر عمر ترین لڑکی ملالہ یوسفزئی نے یورپی رنگ میں رنگا شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیکر پڑھائی کا آغاز کر دیا تھا ۔یونیورسٹی جاتے ہی مغربی لباس میں ڈھل گئی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں تاہم یہ بات پاکستانی عوام کے لیے کافی حیران کن ہے کیونکہ ملالہ یوسفزئی نے آج تک کبھی ایسے کپڑے زیب تن نہیں کیے ٰحتی کہ بڑی بڑی تقریبات میں بھی ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی لباس یعنی شلوار قمیض میں ہی نظر آئی ہیں. 

آکسفورڈ یونیورسٹی جاتے ہی ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز و طریقے اپنانا شروع کر دیئے ہیں ۔ ملالہ یوسفزئی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بالخصوص پاکستانی عوام کی جانب سے جہاں تنقید کا سامنا ہے ۔

مزیدخبریں