نیوزی لینڈ سے ون ڈےسیریز کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ سے ون ڈےسیریز کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نئی دہلی : رواں ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا ، ایک بار پھر روی چندرن اشون اور رویندر جدیجہ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹس مین دنیش کارتک کی ”ٹیم انڈیا “ میں واپسی ہوئی ہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے انڈین ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے، ایک بار پھر روی چندرن آشون اوررویندرجدیجہ کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ وکیٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کی اس سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔بی سی سی آئی نے 22 اکتوبر سے شروع ہونیوالی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ رہے لوکیش راہل کو ٹیم سے باہرجاناپڑاہے وہیں تیز گیندباز شاردل ٹھاکر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جدیجہ، اشون کی جوڑی کو لگاتار تیسری سیریزمیں آرام دیتے ہوئے منتخب کمیٹی نے اکچھرپٹیل ، یجویندر چہل اور کلدیپ یادو کو ٹیم میں شامل رکھا ہے لیکن وہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔ 20 سیریز میں باہر بیٹھے اَنجنکیارہا کی و ن ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ہندوستان کو مڈل آرڈر میں ایک تجربہ کار بلے بازکی ضرورت تھی، راہل اوپنرہونے کی وجہ سے مڈل آرڈر میں بلے بازی نہیں کر پا رہے تھے،سری لنکا دورے پر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں نمبر 4 پر کئی مواقع دئیے تھے لیکن وہ ناکام رہے، ایسی صورتحال میں مینجمنٹ نے کارتک کو ان کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سری لنکا میں ڈیبو کرنے والے شاردل ٹھاکر کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے، وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوئی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔نیوزی لیند کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ ورات کوہلی (کپتان) ،روہت شرما ، شکھر دھون، اجنکیارہانے، منیش پانڈے، کیدار جادھو ، دنیش کارتک، مہیندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)،ہردیک پنڈیا، اکچھر پٹیل ، یجویندر چہل ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار اور شاردل ٹھاکر۔