اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے مصنوعی بارش کی تصدیق کی، جس کے نتیجے میں جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔
ماہرین کے مطابق کلاؤڈ سیڈنگ دوپہر 2 بجے کی گئی، جس سے لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کامیابی کو نئی تاریخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی بارش اسموگ کے مسئلے کے حل میں مددگار ثابت ہوگی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ مکمل طور پر مقامی مہارت کا نتیجہ ہے، جو قابل فخر کامیابی ہے۔