"عمران خان اور سابق جنرلز نے میرے خلاف سازش کی، سب سے زیادہ ظلم ہم نے برداشت کیے: نواز شریف"

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عمران خان، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید پر اپنے خلاف سازشوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ظلم ہم نے برداشت کیے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ کے ساتھ مل کر منتخب حکومت ختم کی اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جیل میں بیوی کی وفات کی خبر سننا ان کے لیے ناقابل فراموش صدمہ تھا، لیکن ہم نے ہمیشہ اپنی خدمات کو فرض سمجھ کر انجام دیا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ نہیں دکھا سکتی، ان کی کارکردگی صفر رہی اور ملک کو بحران میں دھکیل دیا۔