کیلیفورنیا :یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے کانٹنٹ کریئٹرز لائیو اسٹریمز کے دوران پیسے کما سکتے ہیں۔ اس فیچر میں صارفین "جیولز" نامی ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کریئٹرز کو گفٹ بھیج سکتے ہیں، جو لائیو اسٹریمنگ کی اسکرین پر انیمیشن کی صورت میں دکھائی دے گا۔
یہ فیچر ٹک ٹاک کے لائیو گفٹس سے ملتا جلتا ہے، جہاں ناظرین کریئٹرز کو "روبیز" کی صورت میں گفٹ بھیجیں گے، اور ہر روبی کے بدلے ایک سینٹ ملے گا۔ اس کے علاوہ، ابتدائی تین ماہ کے دوران کریئٹرز کو جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد اضافی بونس بھی ملے گا۔
یہ فیچر صرف وہ کریئٹرز استعمال کر سکیں گے جو یوٹیوب پارٹنرز پروگرام کا حصہ ہیں اور ورٹیکل لائیو اسٹریمز کرتے ہیں۔ فی الحال یہ فیچر امریکا میں دستیاب ہے اور مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔