ریلائنس اور والٹ ڈزنی کا 8.5 ارب ڈالر کا انضمام، بھارتی حکومت نے منظوری دے دی

07:34 PM, 15 Nov, 2024

نئی دہلی :جنوبی ایشیا  میں دو بڑی کمپنیاں ریلائنس انڈسٹریز اور والٹ ڈزنی نے 8.5 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت اپنے میڈیا اور تفریحی کاروباروں کو ایک ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے اس انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ اس جوائنٹ وینچر میں ریلائنس انڈسٹریز کا 16.34 فیصد، وائیکام 18 کا 46.82 فیصد اور والٹ ڈزنی کا 36.84 فیصد حصہ ہوگا۔

اس معاہدے کے تحت، ریلائنس انڈسٹریز اور ڈزنی کی مشترکہ کمپنی بھارتی میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سب سے بڑی کمپنی بن جائے گی، جس کے زیر انتظام 100 سے زیادہ ٹی وی چینلز اور سالانہ 30,000 گھنٹے سے زیادہ ٹی وی مواد ہوگا۔ اس جوائنٹ وینچر میں "جیو سینما" اور "ہاٹ سٹار" جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں، جو ناظرین کو تفریح اور کھیلوں کے مواد کا وسیع انتخاب فراہم کریں گے۔

ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ہندوستانی میڈیا کی صنعت میں انقلاب لے کر آئے گا، جہاں صارفین کے لیے بہترین اور سستا مواد فراہم کیا جائے گا۔ والٹ ڈزنی کے سی ای او رابرٹ ایگر نے کہا کہ اس جوائنٹ وینچر کے ذریعے بھارت میں تفریح اور کھیلوں کے شعبے میں نیا معیار قائم ہوگا۔

مزیدخبریں