ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے ملزم سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد

ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے ملزم سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک بڑی کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل نے سولجر بازار میں دو مختلف فلیٹوں پر چھاپے مارے، جن میں اے بی ایم ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 303 اور نعمان ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 209 شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق، چھاپوں کے دوران ملزم شہزاد محمد شاکر کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ، موبائل فون اور دیگر متعلقہ شواہد بھی ضبط کیے گئے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے نقد رقم بھی برآمد کی گئی، جو غیر قانونی طریقے سے منتقل کی جا رہی تھی۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کی ملکی معیشت میں حوالہ ہنڈی جیسے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کو روکنا اور قومی معیشت کو محفوظ بنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں