سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مزید اضافہ

05:16 PM, 15 Nov, 2024

کراچی :سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1115 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے جب گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے پانچ ہزار روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 2565 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمتوں میں یہ مسلسل اتار چڑھاؤ خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

مزیدخبریں