اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا

اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر 2024 سے ہوگا۔

اوگرا کے ترجمان کے مطابق، آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ڈیلیورڈ ایٹ کسٹم پرائیس (ڈی ای ایس) کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

قیمتوں کے نئے نوٹیفکیشن کو اوگرا کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سوئی گیس کمپنیوں کے لیے قیمتوں میں توازن قائم رکھنا ہے تاکہ توانائی کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

مصنف کے بارے میں