کراچی: سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جو توانائی کے شعبے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق، یہ ذخائر شاہ بندر بلاک کے پتیجی کنوئیں سے ملے ہیں۔
پی پی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ گیس کی روزانہ پیداوار کا تخمینہ 11.7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ (ایس ایس سی ایف ڈی) ہے، جبکہ تیل کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 198 بیرل یومیہ ہے۔
یہ دریافت سندھ کے توانائی کے ذخائر میں اہم اضافہ کرے گی، جس سے نہ صرف مقامی سطح پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے ملک کی توانائی کی خودکفالت کی راہ ہموار ہو گی۔