گلوکار دلجیت دوسانجھ کو تلنگانہ حکومت کا سرکاری نوٹس

03:08 PM, 15 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو حیدرآباد میں ہونے والے اپنے کنسرٹ سے پہلے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاستی حکومت کی جانب سے کنسرٹ کی انتظامیہ کو یہ نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں گلوکار کو کانسرٹ میں ایسے گانے نہ گانے کی ہدایت کی گئی ہے جو شراب، منشیات یا تشدد کو فروغ دیتے ہوں۔

نوٹس میں اس بات کی بھی سخت ہدایت کی گئی ہے کہ سٹیج پر بچوں کو شامل نہ کیا جائے، اور کنسرٹ کے دوران اونچی آوازوں اور فلیش لائٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامات کیے جائیں تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
گذشتہ ماہہ 26 اور 27 اکتوبر کو دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ تھا،اس  میں  گلوکار نے "کیس"، "پنچتارا" اور "پٹیالہ پیگ"  گانے  گائے تھے ۔ اس کنسرٹ کے دوران چندی گڑھ کے رہائشیوں نے گلوکار پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپنے گانوں کے ذریعے شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دیا۔

مزیدخبریں