رواں سال کا آخری سپر مون آج رات دکھائی دے گا

02:54 PM, 15 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: رواں سال کا آخری سپر مون آج رات دیکھا جا سکے گا، جو پاکستان میں بھی واضح طور پر نظر آئے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق، یہ سپر مون رات 2 بج کر 28 منٹ پر دکھائی دے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق، سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین نقطے پر پہنچتا ہے۔

 اس دوران چاند 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس وقت زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر ہوتا ہے، جبکہ عام طور پر یہ فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں