کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، جس کے تحت آج کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 405 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کا آغاز 94,596 کی سطح پر ہوا، جب کہ انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 94,685 تک پہنچ گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کچھ عرصے سے مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، اور اس دوران 100 انڈیکس نے کئی بار نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترقی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مارکیٹ میں استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔