اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع جیسے کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب اور دیگر علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سیالکوٹ، اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی شام یا رات کے اوقات میں بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور اور دیگر علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج مطلع ابر آلود رہے گا، اور وہاں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔