حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ میں بڑی پیش رفت،فریقین نے  سیز فائر پر آمادگی ظاہر کردی

09:32 PM, 15 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ : حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ میں بڑی پیش رفت  ہوئی ہے فریقین نے  سیز فائر پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 

 فریقین  سیز فائر پر آمادگی کے ساتھ اس  بات پربھی متفق ہوئے ہیں کہ  حماس کی قید میں 50 یرغمالیوں کو بھی رہا کیاجائے گا۔ 
غزہ میں انسانیت کو روندنے والا اسرائیل اپنے مفاد میں جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے۔ صہیونی فوج معصوم فلسطینیوں پر 3 روز تک گولہ اور بارود نہیں برسائے گی۔

حماس اور اسرائیل  نے  3 روز کیلئے جنگ بندی پراتفاق  کیا ہے۔ بدلے میں حماس میں قید میں 50اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

عالمی میڈیا کے مطابق  قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات  پر امریکا سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ اسرائیل بھی اپنی جیلوں میں قید چند فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

مزیدخبریں