بابر اعظم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد بڑی اکھاڑ پچھاڑ،شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی  کپتانی کے مضبوط امیدوار 

07:46 PM, 15 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: بابر اعظم کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے بعد شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ 


ذرائع کے مطابق شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔  ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا، انہیں ٹیم کی قیادت سونپ نے کا اعلان جلد متوقع ہے۔


ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹی ٹوینٹی  کی  قیادت کےلیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ کو مینجمنٹ میں اہم ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں