قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ،فاسٹ بائولر نسیم شاہ آسٹریلیا ٹور سے بھی آئوٹ 

06:54 PM, 15 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے کہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ آسٹریلیا ٹور سے بھی آئوٹ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے بائولنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو چھ ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے ۔

تاہم بائولنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے سو فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

 بائیس سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈکپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان قراردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں