" فیصلے کا وقت یہی ہے"،بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی 

06:41 PM, 15 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: بابرا عظم نے کپتانی چھوڑ دی۔  قومی کرکٹر بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔بابر اعظم نے کپتانی سے استعفے سے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس میں  پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔ 


اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔


سابق کپتان نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی، ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں، بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے۔

مزیدخبریں