ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی واپس،صرف ٹیسٹ کپتانی کی آفر، بابر اعظم  نے پیشکش مسترد کردی 

06:24 PM, 15 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی واپس لے کر بابر اعظم کو  صرف ٹیسٹ میں کپتانی کی پیشکش کی گئی ہے۔  بابر اعظم  نے پیشکش مسترد کردی   ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  ذکا اشرف کی ٹیسٹ کا کپتان برقرار رہنے کی پیشکش مسترد کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے آفس میں ذکا اشرف اور کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ذکا اشرف نے مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرینٹ بریڈ برن کو کہا دورہ آسٹریلیا کیلیے نئی ٹیم مینجمنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آپ لوگوں کو کوئی نئی ذمہ داری دی جائے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں کپتان کون ہوگا اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔یاد رہے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں