گوجرانوالہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 5 افراد جان کی بازی ہارگئے 

05:43 PM, 15 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے  5 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ گوجرانوالہ کے کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد کی گاڑی پر فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق چیئرمین یونین یو سی کا الیکشن لڑنے والے رانا افتخار بھی گاڑی پر فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق رانا افتخار پی ٹی آئی ٹکٹ پر چیئرمین یو سی کے امیدوار تھے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے گوجرانوالہ میں 5 افراد کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گوجرانوالہ میں 5 افراد کے قتل کے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں