اسلام آباد : بشری بی بی نے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیے جائیں۔
درخواست میں کہا گیا عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیے جائیں۔