صارفین کا مسئلہ حل، انسٹا ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن  ہوگیا

 صارفین کا مسئلہ حل، انسٹا ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن  ہوگیا

کیلیفورنیا:صارفین کا  بڑا اہم مسئلہ حل ہوگیا ہے۔  انسٹا ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن  ہوگیا ہے۔حال ہی میں فوٹو شیئرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اعلان کیا  اب صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے 6 جولائی کو نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ لانچ کیا تھا۔ٹویٹر کی طرح متعدد فیچرز رکھنے والے والے اس پلیٹ فارم میں لانچ ہونے کے بعد سے کروڑوں صارفین نے سائن اپ کیا تھا، تاہم تھریڈز پر کچھ محدود فیچرز کی وجہ سے صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے تھریڈز اکاؤنٹ بھی خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔صارفین اپنے تھریڈز اکاؤنٹ کو صرف ڈی ایکٹیویٹ کرسکتے تھے، اگر انہیں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال رکھنا ہے تو وہ تھریڈز اکاؤنٹ کو مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں کرسکتے تھے۔

اس کے علاوہ تھریڈز پر دیگر اپڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔تاہم اب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں