خاتون کی خودکشی قتل کی واردات نکلی

خاتون کی خودکشی قتل کی واردات نکلی

پشاور:  شیرو جھنگی میں گزشتہ روز سامنے آنے والاخاتون کی خودکشی کا واقعہ در حقیقت قتل کی واردات نکلی۔ شوہر اور سسر نے شک کی بنیاد پر نورین نامی خاتون کو قتل کیا جس کو  خود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نور خان نے اپنے والی علی کی گل کی مدد سے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔

ایس پی رورل ظفر خان کے مطابق مقتولہ نورینہ کی 14ماہ پہلے نور خان سے شادی ہوئی تھی ،موبائل کے استعمال پر شوہر اور سسر سے تنازعہ پیدا ہواجس پر ملزمان کو شک تھا کہ مقتولہ کی کسی سے دوستی ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، جائے وقوعہ سے واقعے میں استعمال ہونیوالی آزار بند بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں