کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم تو ایسا پاکستان بنا رہے تھے جہاں مہنگائی نہ ہو لیکن ہمیں موقع نہ دیا گیا۔
کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا اور ڈیمز بنائے، بلوچستان کے طلباء کو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھی کنال کے لیے ہم نے 50 ارب روپے دیے، باتیں کرنے والے بہت آئے، ن لیگ نے گوادر، کوئٹہ ژوب سمیت سب علاقوں کے بارے میں سوچا، کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والا راستے کا منصوبہ 2018ء میں مکمل ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوا، اُن لوگوں میں اور ہم میں کچھ تو فرق ہے۔
نواز شریف نے 9 مئی واقعہ میں شہید نوجوان کے والد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل کریں ہم آپ کے ساتھ ہر تعاون کریں گے۔
ورکرز کنونشن میں شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما وں نے بھی شرکت کی۔