ممبئی: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے ناک آؤٹ مرحلے کےپہلے میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے وانکھیڑے اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
A repeat of the CWC 2019 semi-final
— ICC (@ICC) November 15, 2023
Who becomes the first team to secure a spot in the #CWC23 Final? ????#INDvNZ pic.twitter.com/fO2v9l1NlR
ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے میں بارت اب تک کی ناقابل شکست ٹیم رہی۔ میزبان ٹیم نے اپنے تمام 9 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 9 میں سے 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیگ مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی میزبان ٹیم نے چار وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج
نیوزی لینڈ : ڈیون کونوے، راچن رویندر کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ
دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتا میں کھیلا جائے گا۔