لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ریاستی ادارے انصاف کا قتل کرتے نظر آرہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ برطانیہ سے ٹرانسفر پیسے آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں، 190ملین پاؤنڈ کیس جب بھی کھلے گا اس میں شریف خاندان کا نام آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، ہمارے راستے میں اب بھی رکاوٹیں مکمل طور پر موجود ہیں۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے معاملہ میں انویسٹی گیشن پراسس میں ہی وزارت قانون نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جیل ٹرائل اور اوپن ٹرائل میں فرق ہوتا ہے۔