لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری متنازعہ نہ بنائی جائے، اس تقرری کے حوالے سے تمام دعوے دھرے رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے صاحبزادے شافع حسین کے ہمراہ ریاض میں موجود چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں، آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، اس تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے رہ جائیں گے، چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے، دعا ہے ملک میں جس رنگ کی سیاست ہو رہی ہے یہ کامیاب نہ ہو۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیشتر سیاستدان شکوہ، جواب شکوہ پر مبنی الزامات میں الجھے ہوئے ہیں، تحمل و برداشت، رواداری اور برد باری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں، دراصل شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں ہے۔
آرمی چیف کی تقرری متنازعہ نہ بنائی جائے: چوہدری شجاعت
11:42 PM, 15 Nov, 2022