پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے اور امریکہ مخالف بیانئے میں نرمی کی تجویز

پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے اور امریکہ مخالف بیانئے میں نرمی کی تجویز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے 29 نومبر کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے اور الیکشن کی تیاری کے پیش نظر امریکہ مخالف بیانئے میں نرمی کی تجویز پیش کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میںطویل مشاورت کی گئی جبکہ اس دوران بعض اہم رہنماؤں نے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانئے پرتحفظات کا اظہار کیا۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض اہم رہنماؤں نے اسٹبلشمنٹ مخالف بیانئے پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بیانیہ ملک میں انتشار کا سبب بن رہا ہے  جبکہ اس سے پارٹی اورالیکشن نتائج پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ 29 نومبر کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے جبکہ الیکشن کی تیاری کے پیش نظرامریکہ مخالف بیانئے میں بھی نرمی لائی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں