ارشد شریف کیس، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو طلب کرلیا

04:20 PM, 15 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ارشد شریف کیس کےمعاملہ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا۔ 

  ایف آئی اے زرائع  کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔ فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس ارسال کردیئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں