فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غو ر کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی

 فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غو ر کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کرنے کے لیے  وزیرقانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔

 تفصیلات کے مطابق  8 ارکان پر مشتمل کمیٹی میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزرا  کو شامل کیا گیا ہے ،مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی  کا حصہ ہیں، کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی ،وزیراعظم  شہباز شریف کی جانب سے  کمیٹی کو آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت  جاری کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ  فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر مبنی ہے ، فلم کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی موسیقی  عبداللہ صدیقی  نے ترتیب دی ہے ۔

مصنف کے بارے میں