صارفین کیلئے بری خبر، مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں،43 ارب کا بوجھ پڑے گا

12:14 PM, 15 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبرہے ۔ مہنگی بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈسکوز کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔اتھارٹی بجلی مہنگی کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریگی ۔

وائس چیئرمین نیپرا نے ڈسکوز کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیےاگر بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دیدی تو صارفین پر 43 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا امکان ہے۔ 

اتھارٹی بجلی مہنگی کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریگی۔اگر بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دیدی تو صارفین پر 43 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔

وائس چیئرمین نیپرا  رفیق شیخ  نے کہا کہ اگر ڈسکوز کی کارکردگی یہی رہی تو حالات مزید خراب ہونگے۔بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھا دیا پھر بھی عوام 43 ارب روپے کیوں دیں اگر سستے پاور پلانٹ چلائے جاتے تو عوام کو یہ اضافی پیسے نہ دینے پڑتے۔ صارفین کو حقائق کیوں نہیں بتاتے؟ ،یہ کلیئر ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی ٹھیک نہیں۔صارفین پر 43 ارب روپے کا اضافی بوجھ کم نہیں ۔ 

مزیدخبریں