نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوڈیزل کی درآمدپر بڑا ریلیف مل گیا

نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوڈیزل کی درآمدپر بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد :نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوڈیزل کی درآمدپر16.75ڈالرفی بلین بیرل لیٹرپریمیم وصولی کی اجازت دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں ہائی اسپیڈڈیزل،پٹرول کیلئےپریمیم پرغورکیاگیا،نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوڈیزل کی درآمدپر16.75ڈالرفی بلین بیرل لیٹرپریمیم وصولی کی اجازت دے دی گئی ۔

اجلاس کو  گندم کی بوائی،ڈیزل کی کھپت میں نمایاں اضافے  بارے بھی بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں ای سی سی  کے  بڑےشمسی توانائی منصوبوں کیلئےسینڈررائڈزسکیورٹی پیکیج مسودےکی بھی منظوری دی گئی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ،اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ای سی سی کے متبادل بورڈزکوتوانائی کی خریداری کیلئےمعاہدوں میں ترمیم کااختیاردینےکافیصلہ کیا گیا ہے ،   کسان پیکیج کی منظوری بھی دی گئی ہے،  پیکیج کےتحت ڈی اےپی کھادکی قیمت 11ہزار250روپےفی بوری ہوگی، 3لاکھ ٹیوب ویلزکوبلاسودقرضےکےتحت سولرپرمنتقل کیاجائےگا،   چھوٹےکاروبار  اور زراعت کیلئےسودسےپاک قرض فراہم  کیا جائے گا ، 

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے  ایشیائی ترقیاتی بینک کی فراہم کردہ 3ارب روپےکی گرانٹ جاری کرنےکی منظوری بھی دی ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں