اتحادی حکومت ملک کومعاشی چیلنج سےنکالنےکیلئےکام کررہی ہے،بلاول بھٹو

11:27 AM, 15 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری  کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت بہت سےچیلنجزسےنبردآزماہے، ہم  ملک کومعاشی چیلنج سےنکالنےکیلئےکام کررہے  ہیں 

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری  کا  کرچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہبیرون ممالک سےنمائش میں شرکت کیلئےآنیوالوں کوخوش آمدیدکہتاہوں،خارجہ پالیسی کےتحت دوسرےممالک سےتعلقات بہترکررہےہیں،  پاکستان ڈیفالٹ کےخطرےسےنکل چکاہے ،پاکستان  دنیاسےبہترین تعلقات کاخواہاں ہے ،چیلنجزکےباوجودخارجہ پالیسی،معیشت،ملکی صورتھال کی بہتری کیلئےکام کیاجارہاہے۔
 
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا  پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کےباعث خطرناک سیلاب کاسامنا کرنا پڑا ہے، سیلاب کی وجہ سےلاکھوں افرادمتاثرہوئے،  حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کودرپیش مسائل کےحل کیلئےفوری اقدامات کیےگئے ہیں ،سیلاب متاثرین کوبروقت ریلیف،بحالی اورنقصان کےالزالےکیلئےبھی کام ہورہاہے ۔ 

مزیدخبریں