قومی شناختی کارڈ کے اجرا کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے کی قرارداد منظور

 قومی شناختی کارڈ کے اجرا کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے کی قرارداد منظور

 کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت میں ہوا،  الاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسود ہ قانون  بھی منظور کرلیے ہیں

 واضح رہے کہ  یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں