سوئی سدرن کا آج سےصنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

10:37 AM, 15 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

سوئی سدرن نے آج سے 28 فروری تک صنعتی شعبے کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے آج سے صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی بند  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کے اس فیصلے سے صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔ان کا کہنا ہے کہ  سوئی سدرن کو  گھروں میں دن اور رات میں صنعتوں کو گیس فراہمی کی تجویز دی تھی لیکن سوئی سدرن کا مؤقف ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کا انتظام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہابھی صرف سوئی سدرن کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی فراہم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم  سوئی ناردرن کا سسٹم ابھی نارمل اور قابو میں ہے، جس کی وجہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلاتعطل  گیس فراہم کر رہے ہیں۔
 
 
 
 

مزیدخبریں