راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں کہ پنڈی کو آنکھیں دکھا سکیں۔ میں 15 دن تک صرف ٹویٹر پر رہوں گا۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورانہیں ہوا ۔ اپنی ذات کےلیے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں ؟ ارشدشریف کے جسم پر12زخم اور4ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے۔ معیشت ناک آؤٹ اوردیوالیہ ہونےوالی ہے۔ مزیدایک کروڑلوگ غربت کےشکنجےمیں آگئے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیاہے۔حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا۔ روس سے تیل منگوانے کے لیے حوصلہ چاہیے۔ حکمران راولپنڈی کو آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ مسئلہ پنڈی کا ہے ۔ پنڈی والے30نومبرتک حل کرلیں گے۔سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہونگےمزید 15دن ٹویٹرپرہوں۔