عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے امریکا کی منتیں کر رہے ہیں: حمزہ شہباز 

10:27 AM, 15 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے امریکا کی منتیں کر رہے ہیں۔ پہلے ملک کو بدنام کیا اب کہتا ہے میں امریکا سے دوستی چاہتا ہوں۔ 

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے کمر درد کا مسئلہ ہے عدالت کے حکم پر پیش ہوا ہوں ۔  عمران خان نے پہلے ملک کو بدنام کیا ۔جس جھوٹے بیانیے پر عمران خان نے قوم کو ورغلایا آج اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔ سائفر اور اداروں پر الزامات کے بعد یوٹرن لے لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ توشہ خانہ کا جواب نہیں دے سکے کہ کروڑوں روپے تحفے خریدنے کے لیے کہاں سے آئے۔  فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دے سکے جھوٹ پر مبنی سیاست ہے ان کی ۔ عمران خان کا مقصد صرف اقتدار ہے۔ عمران خان بے نقاب ہو چکے ہیں آنے والے دنوں میں مزید ہوں گے۔ 

مزیدخبریں