اسلام آباد: وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کے تمام جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں قوم کو اور کتنا چونا لگاؤ گے اور کب تک لگاؤ گے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائفر جھوٹ ثابت ہو چُکا۔ امریکی سازش کے بیانیے سےعمران خود پیچھے ہٹ گئے۔ absolutely not کادعویٰ بھی غلط نکلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سے لابنگ کیلئے لابیسٹ فرمیں ہائرکرلیں ۔ دوران جنگ روس جانےکوغلطی مان لیا۔ فارن فنڈنگ اورتوشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی۔کتنا چُونا لگاؤ گے اور کب تک؟