مریدکے : مدینہ منورہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما خرم حمید نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر کا دماغ پر اثر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنرکو قتل کی دھمکیاں دیں میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔
پی ٹی آئی مریدکے کے جنرل سیکرٹری خرم حمید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی تھی ۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔ ہم چھ بہن بھائی ہیں۔محنت مزدوری کرتے ہیں ہمارا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے۔
خرم محبوب جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مرید کے
— Ammar Masood (@ammarmasood3) November 14, 2022
پہلے خانہ خدا جا کر چیف الیکشن کمیشن کو سنگین نتائج کی دھمکی دی پھر معافی مانگ لی
یہ ہے پی ٹی آئی کا کل بیانیہ pic.twitter.com/67Q1WGZNKd
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقاریر سن کر جذباتی ہوگیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ میں اس بات پر دل سے شرمندہ ہوں۔ میری 8 دن ہوئے ضمانت ہوگئی ہے اور میں اپنے بیوی بچوں میں ہوں لیکن میرا دل پشیمان تھا اس لیے یہ ویڈیو جاری کر رہا ہوں۔
خرم حمید نے مزید کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی سے معافی مانگتا ہوں۔ ملک کے سیکیورٹی اداروں سے بھی معافی مانگتا ہوں ۔