ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 32 مریض رپورٹ ہوئے

08:44 AM, 15 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کورونا  کے 4 ہزار 919 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 32 مریض رپورٹ ہوئے ۔ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 76 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 279 ٹیسٹ کئے گئے، 13 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 4 اعشاریہ 66 فیصد رہی، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے کورونا کے 212 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 6 مریض رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 83 فیصد رہی ۔

 پشاور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 154 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں کورونا کا 3 کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  1 اعشاریہ 95 فیصد رہی ۔

 لاہور میں کورونا کے 579 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 69 فیصد رہی اسی طرح فیصل آباد میں کورونا کے 424 ٹیسٹ ہوئے، 4 کیسز رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 94 فیصد رہی۔

راولپنڈی میں کورونا کے 540 ٹیسٹ کئے گئے، راولپنڈی میں کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 19 فیصد رہی ۔

مزیدخبریں