لاہور سے اسلام آباد مارچ !پی ڈی ایم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی 

10:58 PM, 15 Nov, 2021

لاہور:پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف ایک دفعہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ،مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک پر سربراہی اجلاس ہوا جس میں22 نومبر کو پی ڈی ایم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے ،ذرائع کے مطابق اسٹرئنگ کمیٹی لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے حکومت کیخلاف ایک دفعہ پھر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے پی ڈ ی ایم کی سٹرینگ کا اہم اجلاس 22 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کے شیڈول کا جائزہ لیا گیا جس میں 17 نومبر سے کو کوئٹہ میں ہونے والے  پہلے مہنگائی مارچ کی حکمت عملی تیار کی گئی ۔

حکومت مخالف مہم کیلئے ،اسٹرینگ کمیٹی 20 نومبر کے پشاور کے مہنگائی مارچ کے بعد کے لائحہ عمل پر غور کرے گی اور لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔

مزیدخبریں