اسلا م آباد:پٹرولیم مصنوعات میںحیران کن اضافے کے بعد حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری تیار کر لی ،جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے53 پیسے فی کلو جبکہ ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ کردیا ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں بڑ ے اضافہ کا خدشہ ہے ،ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت بڑھا دی ہے ، ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 134 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے ،اس سے قبل ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74 روپے 4 پیسے فی کلو تھی ۔
ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 128 روپے 11 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے ،اس سے قبل ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلزٹیکس کی قیمت 69 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر تھی ،ریجن ون میں کے پی کے، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گجرات شامل ہیں جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے سواپنجاب شامل ہیں۔