حکومت کا پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

09:32 PM, 15 Nov, 2021

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ،جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہینگی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت نے عوام کو ریلیف دینے  کیلئے آئندہ 15دن کے لیے پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  آئندہ پندرہ روز کیلئے   پیٹرول 145.82، ہائی سپیڈ ڈیزل 142.62 ، لائٹ ڈیزل 114.07 اور مٹی کا تیل 116.53 پیسے پر  برقرار رہے گا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں