اسلام آباد : پی ڈی ایم کی اسٹیرینگ کمیٹی کا اجلاس 22 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔اسٹیرئنگ کمیٹی لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔
نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کے شیڈول کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں17 نومبر کو کوئٹہ سے مہنگائی مارچ کی تیاریوں اور لائحہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کل کوئٹہ روانہ ہوں گے۔ 22 نومبر کو پی ڈی ایم کی اسٹیرئینگ کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔
اسٹرینگ کمیٹی 20 نومبر کے پشاور کے مہنگائی مارچ کے بعد کے لائحہ عمل پر غور کرے گی اور لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔